عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 58233
جواب نمبر: 58233
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 563-450/D=6/1436-U
تصوف وطریقت کے سلسلوں میں سے نقشبندیہ بھی ایک معتبر سلسلہ ہے جو اہل سنت والجماعت کا ہی سلسلہ ہے، بے شمار مشہور بزرگان دین جو پابند شریعت اور متبع سنت ہونے میں معروف ومشہور ہیں، وہ نقشبندی سلسلہ سے تعلق رکھتے تھے بدعات سے اجتناب اور سنتوں کے اہتمام میں یہ ممتاز رہے ہیں۔ موجودہ وقت میں جو شخص اپنے کو نقشبندی کہتا ہو اس میں بھی یہ بات دیکھی جائے گی کہ پَیرویِ سنت اور اتباعِ شریعت کے ساتھ بدعات سے اجتناب کرنے والا ہو اور ان اوصاف سے متصف افراد کے واسطے سے وہ سلسلہ سے مربوط ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند