• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 50185

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اللہ عرش پر ہے یا ہر جگہ؟ اور اس میں اہل سنت کا کیا عقیدہ ہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اللہ عرش پر ہے یا ہر جگہ؟ اور اس میں اہل سنت کا کیا عقیدہ ہے؟

    جواب نمبر: 50185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 195-157/L=3/1435-U اہل سنت والجماعت کا مسلک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بلا مکان اور بلا جہت اور بلا حد اور بلا کیفیت کے عرش پر قائم ہیں، جو اس کی شان کے لائق ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے نہ کوئی حد ہے اور نہ کوئی نہایت ہے اور نہ اس کے لیے کوئی مکان اور سمت اور جہت ہے، اس کی ہستی سمت، جہت مکان اور زمان کے قیود وحدود سے پاک اورمنزہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند