• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 33576

    عنوان: کیا یہ ماننا صحیح ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے نور سے بنے ہیں۔ اگر بنے ہیں تو قرآن میں دیا ہے کہ اللہ نے کسی کو پیدا نہیں کیا ، کیوں کہ اللہ ہی تو نور ہے ۔ ان دونوں باتوں میں فرق بتائیں۔اگر میں غلط ہوں تو مجھے صحیح عقیدہ بتائیں۔

    سوال: کیا یہ ماننا صحیح ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے نور سے بنے ہیں۔ اگر بنے ہیں تو قرآن میں دیا ہے کہ اللہ نے کسی کو پیدا نہیں کیا ، کیوں کہ اللہ ہی تو نور ہے ۔ ان دونوں باتوں میں فرق بتائیں۔اگر میں غلط ہوں تو مجھے صحیح عقیدہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 33576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1304=1304-8/1432 مذکورہ عقیدہ رکھنا صحیح نہیں، صحیح یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذات کے اعتبار سے بشر ہیں اور صفات کے اعتبار سے نور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند