• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 159133

    عنوان: کیا نصیب میں لکھی لڑکی سے ہی ہماری شادی ہوتی ہے ؟

    سوال: کیا نصیب میں لکھی لڑکی سے ہی ہماری شادی ہوتی ہے ؟ یا اللہ کی طرف سے کچھ بدل بھی سکتا ہے ؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 159133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 636-522/sd=6/1439

     اس دنیا میں جو کچھ قیامت تک پیش آئے گا، خواہ وہ بندوں کے رزق کا معاملہ ہو یا شادی بیاہ کا مسئلہ ہویا غمی اور خوشی کے حالات ہوں، سب کچھ پہلے ہی سے اللہ تعالی کے علم میں ہے ، اللہ نے سب کچھ مقدر کردیا ہے ؛لیکن اس کی وجہ سے بندہ مجبور نہیں ہے ، اللہ تعالی نے بندوں کو اختیار بھی دیا ہے ، باقی اس مسئلے میں غور و فکر نہیں کرنا چاہیے ، احادیث میں اس کی ممانعت آئی ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند