• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 42483

    عنوان: كیا حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں

    سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ بشر ہیں .چونکہ مجھے اپنا عقیدہ درست کرنا ہے اسلئے مجھے آپکی مدد چاہیے؟

    جواب نمبر: 42483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1724-1086/L=1/1434 قرآن شریف میں آپ کے بشر ہونے کی صراحت موجود ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں بشر ہونے کے جملہ لوازمات مثلاً کھانا، پینا، نکاح کرنا وغیرہ پائے جاتے تھے، نیز مسند احمد بن حنبل وغیرہ کی روایت میں آپ علیہ السلام کا سایہ ہونا بھی مذکور ہے، اس اعتبار سے آپ بشر تھے، البتہ نور کے معنی روشنی کے ہیں اور روشنی چوں کہ خود بھی ظاہر ہوتی ہے اور دوسری اشیاء کو بھی روشن اور ظاہر کردیتی ہے اس لیے نور کے التزامی معنی ہیں الظاہر المظہر اس مناسبت سے حضراتِ انبیائے کرام علیہم السلام کو بھی نور کہا جاتا ہے کہ وہ خود بھی ہدایت پر ہوتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی صراطِ مستقیم کی ہدایت کرنے والے ہوتے ہیں اس معنی کے اعتبار سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشریت کا انکار نصوص کا انکار ہے۔ جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نور مان کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہیں ان کی بات حدیث کے خلاف ہونے کی وجہ سے لائق اعتبار نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند