• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2854

    عنوان:

    حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں علمائے اہل سنت کا کیا عقیدہ ہے؟ کیا وہ زندہ ہیں؟ کیاوہ پیغمبر تھے؟ ان کا مقصد بعثت کیا تھا؟

    سوال:

    حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں علمائے اہل سنت کا کیا عقیدہ ہے؟ کیا وہ زندہ ہیں؟ کیاوہ پیغمبر تھے؟ ان کا مقصد بعثت کیا تھا؟

    جواب نمبر: 2854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 121/ ل= 121/ ل

     

    حضرت موسیٰ علیہ ا لسلام کے زمانہ میں ان کا موجود رہنا اور ان دونوں کی باہمی گفتگو کا ذکر قرآن میں موجود ہے باقی اب وہ زندہ ہیں یا نہیں؟ اور وہ نبی تھے یا ولی؟ اس میں علمائے کبار کے دونوں اقوال ہیں، بعض ان کی حیات کے قائل ہیں اور بعض موت کے ، اسی طرح بعض ان کو نبی مانتے ہیں اور بعض ولی، اب کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا اور ان کی بعثت کا مقصد خدمت خلق وغیرہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند