• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151269

    عنوان: کیا ملک الموت کو عطائی علم غیب ہوتا ہے یا شیطان کو؟

    سوال: کیا ملک الموت کو عطائی علم غیب ہوتا ہے یا شیطان کو؟ کیونکہ موت کا سارا کام تو غیب کا ہوتا ہے ۔ تو کیا یہ مان لیں کہ ملک الموت کو غیب کا علم ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 151269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1242-1244/L=10/1438

    ”غیب“ کا علم اللہ نے کسی کو نہیں دیا عالم الغیب صرف اللہ رب العز ت کی ذات ہے ،ملک الموت بندوں کے روح قبض کرنے میں اللہ کے محتاج ہیں جس بندے کے روح قبض کرنے کا حکم منجانب اللہ ہوتاہے،ملک الموت صرف انھیں کی روح قبض کرتے ہیں ،باقی اس کی کیفیت کیا ہوتی ہے اس کا علم اللہ ہی کو ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند