• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155354

    عنوان: شرک کے اقسام کیا ہیں؟

    سوال: پوچھنا یہ ہے کہ شرک کے اقسام کیا ہیں؟ اور اقسامِ شرک میں سے کونسا ہے جو منافی ہے توحیدکا اور مغفرت سے بھی محروم کرد ے گا؟ براہ کرم، ذرا تفصیل سے درج حوالہ کے ساتھ بتائیے کیونکہ اس معاملہ میں آجکل افراط و تفریط ہورہاہے ۔ اجرکم علی اللہ

    جواب نمبر: 155354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:90-76/sd=2/1439

    اللہ تعالی کی ذات یا صفات میں کسی دوسرے کو شریک کرنا یا اس کے برابر کسی کو سمجھنا یا کسی کی ایسی تعظیم یا فرمانبرداری کرنا جیسی کہ اللہ تعالی کی کی جاتی ہے شرک کہلاتا ہے ، ایسا شرک کرنے والا قیامت میں مغفرت سے محروم رہے گا۔علماء نے شرک کی بہت سی قسمیں لکھی ہیں، مثلا : شرک فی الذات ، شرک فی الصفات، شرک فی العبادة وغیرہ ۔(تفصیل کے لیے دیکھیے :عمدة الفقہ، جلد اول )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند