عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 173444
جواب نمبر: 173444
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:6-4/N=2/1441
(۱): اللہ تعالی آپ کے والد مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔
(۲): آپ اپنے والد کا ہدیہ کیا ہوا قرآن جزدان میں کرکے کسی اونچی جگہ رکھ دیں، اُسے نہ خود پڑھیں اور نہ کسی اور کو پڑھنے دیں۔ اور والد صاحب کو ایصال ثواب کے لیے عربی والا قرآن لے کر روزانہ اس کی تلاوت کیا کریں اور جو کچھ پڑھا کریں ، اس کا ایصال ثواب کردیا کریں؛ کیوں کہ صرف ترجمہ عوام کے لیے مفید نہیں اور ہندی میں لکھے ہوئے قرآنی کلمات کا صحیح تلفظ عام طور پر مشکل ہوتا؛ بلکہ عام طور پر الفاظ کچھ کا کچھ ادا ہوتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند