• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 173982

    عنوان: كتوں كے زیادہ بھونكنے سے یہ سمجھنا كہ كوئی بڑی مصیت آنے والی ہے؟

    سوال: میرے گھر کے ارد گرد بہت کتے ہیں اور وہ ہمہ وقت بھونکتے رہتے ہیں کبھی غیر اذان کے وقت بھی خوب بھونکتا ہے عجیب غریب آواز میں، لوگ کہتے ہیں کہ کوئی بڑی مصیبت آنے والی ہے شریعت کی رو سے بتائیں کہ لوگوں کا ایسا کہنا کس حد تک درست ہے ؟

    جواب نمبر: 173982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 139-100/D=02/1441

    صورت مسئولہ میں لوگوں کا یہ کہنا کہ ”کتے کے بھونکنے سے کوئی بڑی مصیبت آنے والی ہے“ اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند