• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35508

    عنوان: میں نے سنا ہے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ مسلمان ہوتا ہے، بعد میں اس کے ماں باپ اسے یہودی عیسائی یا ہندو بناتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ اور غیرمسلموں کے جو نابالغ اولاد مرجاتے ہیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ وہ جنت میں جائے گی یا جہنم میں؟

    سوال: میں نے سنا ہے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ مسلمان ہوتا ہے، بعد میں اس کے ماں باپ اسے یہودی عیسائی یا ہندو بناتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ اور غیرمسلموں کے جو نابالغ اولاد مرجاتے ہیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ وہ جنت میں جائے گی یا جہنم میں؟

    جواب نمبر: 35508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 2102=458-1/1433 آپ نے صحیح سنا ہے، اس مضمون سے متعلق مشکاة شریف میں حدیث موجود ہے: عن أبي ہریرة قال، قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”ما من مولود إلا یولد علی الفطرة؛ فأبواہ یہوّدوانہ أو ینصّرانہ أو یمجّسانہ․․․ (مشکاة المصابیح: ص:۲۱) نیز کافروں کے نابالغ بچے ایک قول کے مطابق جنت میں جنتیوں کے خادم ہوں گے: ”وقیل: إنہم خدّام أہل الجنّة (مرقاة: ۱/۱۶۶) تاہم کافروں کے نابالغ بچوں کے متعلق تعارضِ دلائل کی وجہ سے امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے توقف کو اختیار کیا ہے، فنقل عن أبي حنیفة رحمہ اللہ في أولاد المشرکین التوقف (مرقاة: ۱/۱۶۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند