• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 68138

    عنوان: توسل بالنبیﷺوالاولیاء والصالحین جائز ہے ؟

    سوال: توسل بالنبیﷺوالاولیاء والصالحین جائز ہے اور یہ ہمارا علمائے دیوبند کا عقیدہ ہے لیکن دعا کا طریقہ کیا ہے ؟ ایا یہ دعا درست ہے کہ اے اللہ میرے دے بخش دے اور اے اللہ حضورﷺ کے واسطے یا حضورﷺ کے توسل سے میری مغفرت فرما دیجیے ۔ اوروالاولیاء والصالحین کے توسل دعا کسطرح مانگے گے ۔ان کے اعمال کے وسطا پیش کریں کے ۔کیونکہ جب ہموالاولیاء والصالحین کا وسطہ پیش کرتے ہیں تو دل میں یہ خیال اتا ہے کہ الاولیاء والصالحین کے قبر کے حالات تو صرف اللہ کا معلوم ۔دعا کا صحیح طریقہ بتلا دے

    جواب نمبر: 68138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 700-700/B=9/1437 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے اور وسیلے سے دعا مانگنا جائز ہے ترمذی شریف میں حدیث ضریر موجود ہے جس میں خود آپ نے ایک نابینا صحابی کو اپنے واسطے سے دعا مانگنے کی تعلیم دی ہے۔ بلا وسیلہ کے دعا مانگنا بھی جائز ہے مثلا اس طرح کہنا اے اللہ میری مغفرت فرما ، اور یہ کہنابھی درست ہے کہ اے اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے مغفرت فرما، اور اولیاء و صالحین کے وسیلے سے جب دعا مانگے تو اس طرح کہے اے اللہ اولیاء ، صالحین او ران کے نیک اعمال کے وسیلے سے ہماری مغفرت فرما۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند