عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 165662
جواب نمبر: 16566201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:105-106/sd=2/1440
کفر کا تو حکم نہیں ہوگا؛ البتہ گناہ کو گناہ سمجھنے کے باوجود اس وجہ سے نہ چھوڑنا کہ اللہ تعالی معاف کرنے والا ہے ؛ بڑی بے غیرتی اور جرأت کی بات ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے ایک مسئلہ جاننا ہے کہ ایک انسان جو غیر مسلم ہے اور اسے اسلام کے بارے میں کچھ بھی علم یا کوئی بھی معلومات نہیں ہے ،یا یوں سمجھ لیں کہ اسے یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ اسلام کیا ہے۔ اور اس انسان نے اپنے معاشرہ کے تحت ہر نیک کام کیا ہے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے۔ کل قیامت کے دن جب حساب ہوگا بے شک اللہ اس سے سوال کریں گے کی دین کیا ہے وہ یہی جواب دے گا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسلام کیا ہے۔ وہ انسان اپنی دلیل پیش کرے گا کہ مجھ تک اسلام نہیں پہنچا۔ ہم جانتے ہیں کہ جو انسان کلمہ گو نہیں ہے وہ جہنم میں جائے گا۔ اب مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ وہ انسان جنت میں جائے گا یا جہنم میں جس تک اسلام ہی نہیں پہنچا اور اس نے اپنے معاشرے کے لحاظ سے ہر نیک کام کیا ہے؟ آپ کے جواب کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔
2487 مناظركیا درود كی طرح دعا كی درخواست بھی فرشتے حضور ﷺ تك پہنچاسكتے ہیں؟
1562 مناظرسلفی علماء کا خیال ہے کہ توحید اسلام کا ایک بنیادی اور اہم پہلو ہے، اس لیے ہر ایک کے لیے ضروری ہے کہ وہ درج ذیل تین توحید کو صحیح سے سیکھے، توحید الربوبیة، توحید الوہیة اور توحید الاسماء و الصفات۔ اشعریوں نے توحید کی تیسری قسم( توحید الاسماء و الصفات) کو سمجھنے میں غلطی کی ہے چونکہ وہ وہ اللہ کی صفات کے نام سے اس کی تشریح کرتے ہیں، دیوبندی بھی اشعری عقائدکا ایک جز ہے، وہ بھی ہم پر تنقید کرتے ہیں۔ سلفیوں کا کہناہے کہ قرآنی آیات سے یہ ثابت ہوجاتاہے کہ اللہ تعالی ساتویں آسمان پر ہے اور اللہ کا عرش بھی اس کے منصب اور جاہ و جلا ل کے حساب سے سب سے اوپر ہے مگر اشعری اس کا انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے لیے استوا ء کومانیں کیونکہ قرآن میں اس کا ذکر ہے اور بغیر کسی تاویل ، تعبیر ، تمثیل اور تعلیل کے اس کو اپنے ظاہر معنی کے مطابق سمجھیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ سلفیوں نے جو اللہ تعالی کے بارے کہا ہے کہ کیا وہ درست ہے ؟اور کیا یہ اہل سنت و الجماعت کے مطابق ہے ؟ براہ کرم، اس مسئلہ پر تفصیل سے روشنی ڈالیں ، مغرب میں مسلمانوں کے درمیان اس پر ایک دہائی سے بحث چل رہی ہے۔
4248 مناظر