• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 63608

    عنوان: انكم ٹیكس سے بچنے كے لیے اسكیم لینا؟

    سوال: میں سرکاری ملازم ہوں ۔ اور میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے بہت ساری اسکیمیں دی ہیں جیسے جی پی ایف،پی پی ایف، ایل آئی سی ، بونڈ، ٹیوشن فیس، ہاؤس لون ، یو ہیلتھ ، تو کیا میں انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے مذکورہ بالا اسکیمیں لے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 63608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 426-796/SN=8/1437

     

    ” یوہیلتھ “ معلوم نہ ہو سکا کس طرح کی اسکیم ہے؟ باقی جن اسکیموں کا ذکر کیا ان میں سے ٹیوشن فیس جی پی ایف اور پی پی ایف لے سکتے ہیں؛ باقی ایل آئی سی اور بونڈ وغیرہ مجبوری ( یعنی کوئی جائز اور مباح تدبیر انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے نہ ملے) میں اختیار کرنے کی گنجائش؛ لیکن مدت پوری ہونے پر جب رقم ملے گی تو زائد رقم کا صدقہ کرنا واجب ہوگا۔ اپنے استعمال میں لانا ہر گز جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند