• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 40754

    عنوان: ماہانہ قسط پر گاڑی لینا حلال ہے یا حرام؟

    سوال: میرا سوال ہے انڈیا میں قسط کے بغیر گاڑی نہیں لے سکتے ، بڑی گاڑی بینک سے لون کرا نا ہی پڑتا ہے، ورنہ انکم ٹیکس والے پریشان کریں گے، ماہانہ قسط پر گاڑی لینا حرام ہے یا حلال۔ براہ کرم،تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 40754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1297-1297/M=9/1433 سود اور انکم ٹیکس سے بچتے ہوئے گاڑی خریدنے کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کمپنی سے ڈائریکٹ نہ خریدیں بلکہ بینک سے خریدیں اور بینک کمپنی سے خرید کر اس پر جتنا سود لینا چاہے وہ اس کو گاڑی کی اصل قیمت میں شامل کر کے جزء ثمن بنادے پھر آپ بینک سے خریدکر قسطوار ادائیگی کرسکتے ہیں بشرطیکہ تمام قسطیں وقت پر ادا کرنے کی سبیل موجود ہو اور تاخیر کی وجہ سے سود نہ چڑھ پائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند