• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 51309

    عنوان: مسئلہ یہ ہے کہ لوگ آتے ہیں اور موبائل کریڈٹ کارڈ یا فائنانس کے ذریعہ زیادہ تر خریدتے ہیں

    سوال: میں سیسمنگ کمپنی میں کام کرتاہوں، میرا کام ہے علاقوں میں کھلنے والی موبائل کی دکان میں کمپنی کی طرف سے پروموٹر ( فروغ دینے والا )کا کام کرنا مطلب آنے والے گاہک کو اپنی کمپنی کے لیے موبائل کے بارے میں بتانا اور اسے بیچنا ،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لوگ آتے ہیں اور موبائل کریڈٹ کارڈ یا فائنانس کے ذریعہ زیادہ تر خریدتے ہیں ، جس پر انٹریسٹ لگتاہے، میری تنخواہ کمپنی دیتی ہے، دکان والے سے کوئی مطلب نہیں ہوتاہے ، نہ ہی وہ دکان کمپنی کی ہے تو کیا ایسے حال میں مجھے ایسے نظام میں کام کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس مسئلہ کا حل بتائیں ۔

    جواب نمبر: 51309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 471-410/L=5/1435-U اگر آپ کا کام صرف موبائل کے بارے میں بتانا ہے تو آپ کا کام جائزہے اور اس کی اجرت بھی حلال ہے، دوکان والے اگر ناجائز طریقے پر خرید وفروخت کریں تو اس کا وبال آپ پر نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند