• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 175944

    عنوان: شیئر دلانے پر روزانہ بیس روپیہ لینا؟

    سوال: شیئر مارکیٹ میں ایک بروکر ہے جو ڈیلوری پر شئیر لینے پر بھی مارجن (نفع)دیتاہے جیسے اگر میرے پاس 50000 روپئے ہیں اور میں ایک حلال کاروبار کرنے والی کمپنی سے شئیر ڈیلوری پر لینا چاہتاہوں تو بروکر مجھے ایک لاکھ کا شیئر دلا دے گا ، لیکن بیس روپئے چارج روزانہ لے گا تو کیا یہ سود ہے کیوں کہ شیئر کے بدلے وہ بیس روپئے چارج روزانہ لگا رہاہے۔

    جواب نمبر: 175944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 428-347/D=05/1441

    جی ہاں یہ سود کی شکل ہے کیونکہ بروکر جو پچاس ہزار کا شیئر آپ کو ادھار دلا رہا ہے اس پر بیس روپے یومیہ نفع لے رہا ہے جو کہ سود ہے اسے دلالی اور حق الخدمت کی رقم متعین طور پر طے کرکے لینا چاہئے یومیہ کے حساب سے نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند