• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 40500

    عنوان: یوم سید نا ابو بکر ماننا بدعت ہے کیا

    سوال: میرا ایک دوست کہتا ہے کہ یوم سید نا ابو بکر منانا بدعت ہے وہ یہ بھی کہتا ہے کہ نہ تو رسول محمّد صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منایا اور نہ ہی کسی صحابی نے اسے منایا، کیا واقعی یہ بدعت ہے؟ می پریشان ہوں رہنمائی کریں، وہ بریلوی ہے، کہتا ہے کہاگر رسول محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منانا بدعت تو یوم ا ابو بکر منانا بھی بدعت ہے۔

    جواب نمبر: 40500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1245-1245/M=8/1433 نہ میلاد النبی منانا صحیح ہے نہ یوم سیدنا ابوبکر منانا درست ہے، جنم دن منانا یہ انگریزوں کی ایجاد کردہ رسم ہے، مسلمانوں کو اس سے بچنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند