عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 179838
محرم میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ كے نام پر بكرا ذبحہ كركے گوشت تقسیم كرنا كیسا ہے؟
کیا دس محرم الحرام کو حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے نام پر بکرا ذبح کر کے اس گوشت کو تقسیم کر سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 179838
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 44-26/H=01/1442
سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے نام پر بکرا ذبح کرنا حرام ہے، شریعت مطہرہ میں دس محرم میں روزہ رکھنے اور دسترخوان میں وسعت کی ترغیب وارد ہے اہل باطل کے ایجاد کردہ افعال سے مسلمانوں کو بچنا واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند