عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 38543
جواب نمبر: 38543
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 850-708/B=5/1433 سورہٴ یونس کی ۵۸ نمبر آیت میں تو کچھ ا س طرح کا مفہوم ہے، اللہ تعالیٰ نے جو کچھ تمھارے لیے رزق اتارا ہے تم جس کو چاہو حلال کرلو اور جس کو چاہو حرام کرلو، کیا اللہ کی طرف سے تمھارے پاس اس کا کوئی ثبوت ہے؟ عید میلاد النبی تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کی سالگرہ منانے کا نام ہے، یہ سالگرہ منانے کی ایجاد چھ سو سال بعد کی ہے اور ایک عیسائی کی ایجاد کردہ رسم ہے۔ ہمارے اسلام میں کسی شخص کی سالگرہ منانا جائز نہیں، یہ عیسائیوں کا طریقہ ہے، ہمیں اس رسم کو ترک کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند