• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 38073

    عنوان: كیا عید میلاد النبی منانا بدعت ہے؟

    سوال: زید نے اپنے گھر ایک عالم دین کو دعوت دی اور اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کوبھی مدعو کیاکہ گھر پہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاذکر خیر کیا جائے۔ تلاوت قرآن کریم اور ایک نعت شریف پڑھنے کے بعد مولانا صاحب نے قرآن وحدیث اور مستند روایات سے ولادت النبی کے حوالے سے بیان کیا۔ آخر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں مٹھائی بانٹ دی جب کہ بکر کہتاہے کہ زید نے ایک بدعت والا کام کیاہے جس سے گناہ گار ہوگا، کیا زید کا جیسا کہ اوپر بیان کیا گیاہے ، یہ جلسہ کرنا بدعت کا پروگرام ہے ؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 38073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 679-604/B=5/1433 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے دن عید میلاد النبی منانا نہ تو صحابہٴ کرام سے ثابت ہے جبکہ وہ سب سے زیادہ حضور سے محبت رکھنے والے عاشق رسول تھے، نہ حضرات تابعین سے منقول ہے نہ تبع تابعین اور ائمہ اربعہ سے ثابت ہے۔ چھ سو سال کے بعد عیسائیوں نے سب سے پہلے عید میلاد النبی ایجاد کیا ہے، جو بلاشبہ بدعت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اختیار کرنا ان کے طریقوں پر چلنا یہی دراصل حضور سے محبت کی علامت ہے، یہ رسم کی ادائیگی حضور سے محبت کی علامت نہیں ہے۔ بکر کا کہنا صحیح ہے اور قرآن وحدیث کے مطابق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند