• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 603388

    عنوان:

    نماز جنازہ سے پہلے کھڑے ہوکر اقامت کہنا؟

    سوال:

    کیا جنازہ نماز سے پہلے کھڑے ہوکر اقامت کہنا کیسا ہے ؟ اور کیا قبر کو اچھی طرح لیپنا کیسا؟

    جواب نمبر: 603388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 717-526/B=08/1442

     نماز جنازہ سے پہلے نہ اذان ہے نہ ہی تکبیر ہے۔ یہ نماز بغیر اذان اور تکبیر کے پڑھی جاتی ہے۔ اور قبر کو لیپنا درست نہیں۔ مٹی دال کر ویسے ہی چھوڑ دینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند