عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 165565
جواب نمبر: 16556501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 97-91/M=1/1440
اگر مقصود یہ ہو کہ نیا سال، خیرو برکت کے ساتھ گزرے اور لوگوں کو نئے سال کی خیرات و برکات حاصل ہوں اور اسلامی مہینوں کی اہمیت کا احساس پیدا ہو اور صرف ایک دوسرے کی نقالی یا رسمی طور پر کہنا مقصود نہ ہو، تو نیا سال مبارک کرنے میں حرج نہیں، اس نیت سے کہنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کسی افتتاحی تقریب میں ناریل پھوڑنا؟
3618 مناظرکھانا سامنے رکھ کر فاتحہ پڑھنا؟
میں دیوبندی ہوں، میرا ایک بریلوی دوست ہے۔ اس نے مجھ سے ایک سوال پوچھا اور کہا کہ میلاد شریف بدعت نہیں ہے۔ اگر یہ بدعت ہوتا تو مدارس، مسجدوں کی محراب، اصول فقہ، اصول حدیث وغیرہ بھی بدعت ہوں گے۔ اس نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ صرف کچھ دیوبندی لوگ کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ بہت ساری چیزیں ہیں جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے بعد سے اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے زمانہ سے مسلمانوں کے درمیان بدلتی رہی ہیں۔ وہ مانتاہے کہ غیر اختلافی زمانہ کے بہت سارے علماء کرام جیسے ابن کثیر، ابن تیمیہ اور دوسروں نے لکھا ہے کہ یہ بدعت نہیں ہے۔ آپ برائے کرم مجھے اس کا اصل سبب قرآن، حدیث اور شریعت کے دوسرے ذرائع کی روشنی میں بتادیں؟
3751 مناظرکیا قبروں پر پھول چڑھانا بدعت ہے؟ کچھ علماء کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا سنت ہے؟ براہ کرم، قرآن وسنت کے حوالے سے میرے شبہات کو دور فرمائیں۔
آپ لوگ کہتے ہیں کہ جو کام آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے ثابت نہیں ہے وہ کام بدعت ہے۔ اب بدعت حسنہ یا بدعت سیئہ ہے، یہ ابھی معلوم ہوجائے گا کہ کون صحیح ہے اور کون غلط ہے۔ اب مجھے یہ بتائیں کہ آپ سب کچھ بھول جاؤ کہ دنیا وی لحاظ سے جو بھی بدعت حسنہ یا بدعت سیئہ ہورہی ہے میں اس کی بات ابھی نہیں کرنا چاہوں گا، کیوں کہ پہلے مجھے بتاؤ کہ دارالعلوم دیوبند انڈیا جو ہے وہ غالباً دو منزلہ ہے جو کہ دین کے کام کے لیے بنایا گیا ہے جس میں لوگ دینی تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں اور نماز بھی پڑھتے ہیں۔ تو کیا یہ دو منزلہ اور اس میں جو بھی چیزیں دینی کام میں استعمال ہورہی ہیں جو پہلے نہیں تھیں، تو کیا یہ صحیح ہیں، کیوں کہ آپ تو کہتے ہو کہ میلاد کی کوئی اصل نہیں ہے، تاریخ نہیں ہے ،کہیں ثابت نہیں ہے، اس کے لیے کوئی وقت یا دن مقرر کرنا صحیح نہیں ہے، کیوں کہ یہ سب چیزیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے ثابت نہیں ہیں۔ تو کیا آپ کا دارالعلوم دو منزلہ اور اس میں اور بہت ساری چیزیں جو استعمال ہورہی ہیں اس کی کوئی اصل نہیں ہے او رنہ ہی کہیں سے ثابت ہے۔ برائے کرم ذرا جلد جواب دیجئے گا اور بہت ساری بدعتیں ہیں جن کے خلاف آپ منع کرتے ہو اور خوددوسرے انداز سے کرتے ہو۔
3364 مناظرمغرب کے وقت میں چراغاں کرنا
4387 مناظر