عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 5013
ہمارے خاندان میں عورتیں یہ کہتی ہیں کہ حاملہ عورت کسی میت پر نہ جائے، کیوں کہ اس عورت پر یا اس کے پیدا ہونے والے بچہ پر اس میت کا سایہ ہوسکتا ہے۔ کیا شریعت میں ایسی کوئی بات ہے یا نہیں؟
ہمارے خاندان میں عورتیں یہ کہتی ہیں کہ حاملہ عورت کسی میت پر نہ جائے، کیوں کہ اس عورت پر یا اس کے پیدا ہونے والے بچہ پر اس میت کا سایہ ہوسکتا ہے۔ کیا شریعت میں ایسی کوئی بات ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 5013
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 360=360/ م
شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں، یہ بات اغلاط العوام میں سے ہے، حاملہ عورت میت کے گھر تعزیت کے لیے پردہ کے ساتھ جاسکتی ہے اور دور ہو تو محرم کے ساتھ جاسکتی ہے، میت کا کوئی سایہ نہیں ہوتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند