• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 58163

    عنوان: کسی نے کہا کہ ہر جمعرات کو روحیں اپنے گھروں کی زیارت کرنے آتی ہیں اور گھرکے لوگوں سے ایصال ثواب کا مطالبہ کرتی ہیں۔ اس نے کہا کہ ترمذی میں اس بارے میں حدیث ہے۔کیا یہ بات درست ہے؟اگر یہ بات درست ہے تو ان کے مطالبے کو پورے کرنے کے لیے ہر جمعرت کو کیا کرنا چاہئے؟جزاک اللہ

    سوال: کسی نے کہا کہ ہر جمعرات کو روحیں اپنے گھروں کی زیارت کرنے آتی ہیں اور گھرکے لوگوں سے ایصال ثواب کا مطالبہ کرتی ہیں۔ اس نے کہا کہ ترمذی میں اس بارے میں حدیث ہے۔کیا یہ بات درست ہے؟اگر یہ بات درست ہے تو ان کے مطالبے کو پورے کرنے کے لیے ہر جمعرت کو کیا کرنا چاہئے؟جزاک اللہ

    جواب نمبر: 58163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 589-549/L=5/1436-U ہرجمعرات کو روحوں کا گھروں پر آنا کسی صریح حدیث سے ثابت نہیں جن صاحب نے یہ کہا ہے خود انھیں سے حوالہ لکھواکر ارسال کیا جائے پھر ا ن شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند