• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 63047

    عنوان: اگر کوئی لڑکی کی شادی کرے اور مہندی کی رسم میں ہمیں بلائے تو کیا دعوت قبول کرنا کھانے کے لئے جانا جائز ہے ؟

    سوال: (۱) اگر کوئی لڑکی کی شادی کرے اور مہندی کی رسم میں ہمیں بلائے تو کیا دعوت قبول کرنا کھانے کے لئے جانا جائز ہے ؟ ہمیں پتا ہے کہ مہندی کی رسم جائز نہیں ہے ، مشابہات کفار ہے۔ (۲) اگر کوئی لڑکی کی شادی میں نکاح والے دن بڑے پیمانے پر کھانے کی دعوت دے تو کیا ہم عوام کے لیے دعوت قبول کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 63047

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 301-310/L=3/1437-U (۱) جب آپ کے یہ معلوم ہے کہ مہندی کی رقم ناجائز ہے، نیز اس میں دیگر خرافات انجام دیے جاتے ہیں تو ایسی دعوت میں شرکت سے احتراز ضروری ہے۔ (۲) لڑکی کی شادی میں بڑے پیمانے پر کھانے کی دعوت کرنا مسنون نہیں ہے، فی نفسہ جائز ہے، اس لیے اگر دعوت دے تو شریک ہونے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند