عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 600830
قرآنی آیتوں کے نقوش سے علاج
قرآنی آیتوں سے نقوش وغیرہ بنا کر یا پانی پر دم کرکے یا کسی اور طریقے سے علاج کرنا مناسب ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 60083004-Nov-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:166-104/sd=3/1442
قرآنی آیتوں سے نقوش بناکر یا پانی پر دم کرکے یا کسی دوسرے مباح طریقے سے علاج کرنا درست ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک بحث کے دوران ایک مسئلہ پیش آیا ہے جس کی صفائی کے لیے میں آپ کو لکھ رہا ہوں:? فتوی شرعی اصطلاح نہیں ہے، بلکہ یہ بدعت ہے کیوں کہ اللہ تعالی نے کسی بھی مسلمان کوشریعت کی حد بندی کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، اورنہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو کسی عالم کی اقتداء کرنے کوکہا ہے۔ بلکہ تمام مسلمانوں کو بشمول عالم کے صرف اللہ اوررسول کی اقتداء کرنی چاہیے?۔ اگر اوپر مذکور دعوی درست ہے تو قرآن اورحدیث کے حوالہ واضح کریں۔
272 مناظرہمارے خاندان میں عورتیں یہ کہتی ہیں کہ حاملہ عورت کسی میت پر نہ جائے، کیوں کہ اس عورت پر یا اس کے پیدا ہونے والے بچہ پر اس میت کا سایہ ہوسکتا ہے۔ کیا شریعت میں ایسی کوئی بات ہے یا نہیں؟
564 مناظرمیں نے اپنے ایک ساتھی سے سناکہ اس نے ایک کتاب میں پڑھا کہ شادی کے لیے دعوت نامہ چھپوانا کبیرہ گناہ ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟
346 مناظرفضائل اعمال پڑھنے کے فوراً بعد روزآنہ پابندی سے سب کے سامنے مصافحہ کرتے ہیں یہاں تک کہ امام صاحب اٹھتے بھی نہیں ہیں مصلی پر ہی مصافحہ کرتے ہیں۔ میں نے ایک وقت کی نماز پڑھائی تو میں نے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا تو اگلے دن سے میرے پچھے نماز نہیں پڑھنے لگے۔ جب مسجد کے امام صاحب آجاتے ہیں تو پھر نماز شروع کردیتے ہیں اس لیے کہ امام صاحب مصلحتاً مصافحہ کرلیتے ہیں تاکہ وہ نماز پڑھتے رہیں۔ کیا مصلحتا ًمصافحہ جائز ہوگا یا نہیں؟
325 مناظركیا ایسا ہے كہ صفر کے آخری بدھ کے دن بواسیر سے شفاء ملتی ہے؟
424 مناظرشادی کے موقع پر لڑکی کو رخصتی کرنے پر
اکثر لوگ سر پر قرآن رکھتے ہیں یہ کیسا ہے؟