• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 67009

    عنوان: مخنث کے پاس جو پیسے ہوتے ہیں وہ جھٹکے کے ہوتے ہیں تو کیا مخنث ان پیسوں سے حج کر سکتا ہے

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسلئہ ذیل کے بارے میں کہ مخنث کے پاس جو پیسے ہوتے ہیں وہ جھٹکے کے ہوتے ہیں تو کیا مخنث ان پیسوں سے حج کر سکتا ہے اگر نہیں تو پھر حج کرنے کی کیا صورت ہوگی؟

    جواب نمبر: 67009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1172-1240/L=11/1437 اگر حلال مال کی وجہ سے اس پر حج فرض ہو چکا ہے تو حلال مال سے حج ادا کرے، جھٹکے کا مال اس کے لیے حلال نہیں اس سے حج ادا کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند