• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 47191

    عنوان: روز مرہ کے استعمال کی چیزوں میں الکوحل ملی ہوئی آتی ہے، کیا الکوحل شراب کے حکم میں ہے ؟

    سوال: آج کل پرفیوم یا صابون وغیرہ روز مرہ کے استعمال کی چیزوں میں الکوحل ملی ہوئی آتی ہے، کیا الکوحل شراب کے حکم میں ہے یاکیا الکوحل والی چیزوں کا استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 47191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1208-936/D=11/1434-U الکوحل والی چیزوں سے احتیاط کرلینا بہتر ہے کیونکہ جو الکوحل کھجور انگور کشمش سے بنایا جاتا ہے اس کا ادنی جز بھی استعمال کرنا حرام ہے یہ نجس ہوتا ہے اور جو الکوحل کھجور انگور کشمش کے علاوہ چیزوں مثلاً آلو گنا، شکرقند وغیرہ سے بنایا جاتا ہے اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔ بعض محققین کی رائے ہے کہ استعمالی اشیاء میں شامل کیا جانے والا الکوحل بالعموم دوسری قسم سے ہوتا ہے اس لیے ان اشیاء کو خریدنا اور استعمال کرنا جائز ہوگا، ہاں اگر یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ کھجور یا انگور کا الکوحل اس میں ملایا گیا ہے تو اس سے احتراز کرنا لازم ہوگا، کیونکہ وہ حرام اور نجس ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند