• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167534

    عنوان: کسی کو ایپ شیئر کرنے کے نتیجے میں ملنے والے پوائنٹس سے فائدہ اٹھانا کیسا ہے ؟

    سوال: ایک آدمی مذکورہ نام کا سافٹور اپنے موبائل میں استعمال کرتا ہے اور کمپنی نے یہ آفر رکھی ہے کہ جو بھی اس ایپ کو شیئر کریگا اور جس کو شیئر کیا اس نے اسٹال کیا اور پانچ دن تک استعمال کیا تو شیئر کرنے والے کو 25000 ہربار پوئنٹ ملیں گے اسی طرح دوسروں کو بھی شیئر کیا اور بہت سارے پوئنٹ جمع کرئے اب اس پوئنٹ سے موبائل فون میں رچارج کرتا ہے تو یہ شرعی حیثیت سے جائز ہے یا ناجائز برائے مہربانی رہنمائی فرمائے ۔ (MCent Browser App)

    جواب نمبر: 167534

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:381-359/sn=5/1440

    مذکور فی السوال ایپ کسی کو شیئر کرنے اور اس شخص کے اس کو انسٹال کرکے کچھ دن استعمال کرنے کے نتیجے میں شیئر کرنے والے کو جو پوائنٹس ملیں، ان سے فائدہ اٹھانے (مثلا موبائل ریچارج کرنے ) کی شرعا گنجائش ہے ، عدم ِجواز کی کوئی وجہ صورت مسؤولہ میں بہ ظاہرموجود نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند