• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604553

    عنوان:

    امام کیلئے الیکشن کی مٹھائی لینا كیسا ہے؟

    سوال:

    جس گاؤں میں الیکشن ہے اگر اس گاؤں میں امیدوار ایسے امام کو مٹھائی وغیرہ دے جو اس گاوں کا نہیں ہے یعنی اس کا ووٹ اس گاؤں میں نہیں ہے تو ایسے امام کیلئے ان کی تقسیم کردہ چیز لینا اور استعمال کرنا کیسا ہے ؟جواب مرحمت فرماکر شاکر وممنون فرمائیں ، بیکراں نوازش ہوگی ۔

    جواب نمبر: 604553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1111-806/H=10/1442

     اگر مٹھائی وغیرہ لے لی تو گنجائش ہے؛ البتہ صورت مسئولہ میں بھی حسن انداز کے ساتھ قبول کرنے سے معذرت کردی جائے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند