• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608895

    عنوان:

    چوری کی بجلی سے کھانا پکانا

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ کیا چوری کی بجلی سے کھانا پکانا جائز ہے کیوں کہ میں ماہ میں پانچ ہزار کماتا ہوں میرے گھر میں پانچ آدمی ہیں جو صرف پانچ ہزار ہی میں پورا کرناہے اگر بجلی کے چوری سے کھانا نہ پکایا تو نہیں ہو پاتا ہے کیوں کہ گیس کا دام _۱۱ سو ہے اور پندرہ دن میں ختم ہو جاتا ہے اور لکڑی کویلا بھی اسی قیمت پے پڑتا ہے ہے تو میرے لئیے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 608895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 790-542/H=06/1443

     آپ کے حق میں بھی یہی حکم ہے کہ آپ کے لیے چوری کی بجلی سے کھانا پکانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند