• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 29306

    عنوان:  آج کے دور میں ٹی وی کے ذریعہ دین حاصل کرنا کیسا ہے جب کہ صرف ایک ہی چینل ٹی وی پر آئے اور دینی پروگرام اہل سنت و الجماعت کے عقائد کے مطابق ہو؟ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں۔ 

    سوال:  آج کے دور میں ٹی وی کے ذریعہ دین حاصل کرنا کیسا ہے جب کہ صرف ایک ہی چینل ٹی وی پر آئے اور دینی پروگرام اہل سنت و الجماعت کے عقائد کے مطابق ہو؟ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 29306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 180=180-2/1432

    ٹی وی اگرچہ بذات خود ایک آلہ ہے جس کا استعمال خیر وشر دونوں طرح کے مقاصد کے لیے ہوسکتا ہے لیکن بحالت موجود ہ اس کا غالب استعمال شر کے لیے ہورہا ہے اور وہ بے شمار مفاسد کی وجہ سے لہو ولعب کا آلہ بنی ہوئی ہے اس لیے اس کے ذریعہ دین کا حصول صحیح نہیں


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند