• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605032

    عنوان:

    آن لائن پیسے لگاكر روزانہ كے حساب سے متعین نفع كمانا؟

    سوال:

    Accecard.com نامی ویب سائٹ ہے جس میں اون لائن کاروبار کرنے کا آپشن ہے ان کی طرف سے دعوت ہے کی آپ ہماری کمپنی میں پیسے لگائیں روزانہ کے حساب سے آپ کا منافع آپ کو دیا جائے گا وہ پیسے سولار پینل میں صرف کرتے ہیں مثلا میں نے ۳۷۹۹میں سولار پینل کرائے پر لئے ۱۲۵واٹ کے وہ اتنی رقم میں ۹۰دنوں کے لئے مجھے کرائے پر دینگے اب اس سے روزانہ مجھے ۱۷۷روزانہ ملا کریں گے ۹۰دنوں تک تقریبا ۱۶۰۰۰کے قریب مجھے وہ پیسے ملیں گے لیکن یہ سب اون لائن ہوتا ہے اس مسئلہ کی شرعی حیثیت جاننی تھی۔

    جواب نمبر: 605032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1124-735/B=11/1442

     اس طرح متعین نفع کمانا ناجائز ہے، اور سود کی شکل ہے۔ ہمیں اس سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند