• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176531

    عنوان: اشتہارات کی کمائی کے متعلق

    سوال: امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے . " ایڈزپے ارن " اور ’ کِلک پے ارن " مقامی ویب سائٹس ہیں، جن پہ یوزرز کو اشتہارات دیکھنے کے پیسے ملتے ہیں، اشتہار کے ریٹ کیلیے محدود مدت کے مختلف پیکجز ہیں، انویسٹمنٹ کے 1000 سے 2 لاکھ تک کے پیکج ہیں اور اسی طرح ہرپیکج کے ایڈ کے اپنے ریٹ ہیں، اور اِس حساب سے ارننگ بھی ماہانہ 3000 سے 2 لاکھ تک ہیں، جو کہ ہر پیکج کے حساب سے فکسڈ ہیں، روزانہ اور ماہانہ ارننگ . اور اگر ریفیرل لنک سے جو کوئی اکاؤنٹ بنائیگا تو اس کے انویسٹمنٹ پیکج کا بھی کمیشن ملتا ہے . پوچھنا یہ تھا کے ایسی ویب سائٹس پہ کام کرنا جائز ہے ؟ اپنی انویسٹمنٹ کر کے اشتہارات دیکھتے ہیں، اور انویسٹمنٹ کی رقم کے محدود مدت کے پیکج کے حساب سے اشتہارات کی ارننگ فکسڈ ہیں جوکہ روزانہ اشتہارات دیکھنے سے ہی ملتی ہیں ۔

    جواب نمبر: 176531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:482-382/sd=6/1441

    اشتہارات کلک کرکے نفع کمانا مختلف مفاسد (تعاون علی ا لاثم وغیرہ)کی بناء پر ناجائز ہے، دیکھیے: تجاویز متعلقہ انٹرنیٹ کے ذریعے لین دین کی جدید شکلیں، شق نمبر : ۴،مباحث فقیہ پندرہواں فقہی اجتماع، ادارة المباحث الفقیہ، جمعیة علمائے ہند، لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ ویب سائٹ پر اشتہارات کلک کرنے کا کام کرنا درست نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند