• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601910

    عنوان:

    آزاد جانوروں کو استعمال میں لانا

    سوال:

    اگر جانور کے مالک نے جانور کو اس لیے کھونٹے سے آزاد کردیا کہ اب وہ اس کو چارہ کھلانے کی سکت نہیں رکھتا؛ اس نے اس لیے پال رکھا تھا کہ اس کو فروخت کرکے پیسہ کمائے گا لیکن فی زماننا اس کی خرید و فروخت نہیں ہوسکتی ۔تو اب اس صورت میں کوئی دوسرا اسے اپنے کسی بھی استعمال میں لاسکتا ہے۔ نیل گائے کی طرح؟۔ بینوا وتوجروا

    جواب نمبر: 601910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 361-282/D=05/1442

     کھونٹے سے آزاد کرنے کی جو وجہ لکھی ہے اس سے بظاہر معلوم ہوتا ہے اس کا مقصد کسی بھی لینے والے کے لئے مباح کردینا ہے چنانچہ ایسی صورت میں دوسرا کوئی اسے لے کر استعمال میں لاسکتا ہے۔

    قال فی الدر: وفی المختارات سیّب دابتہ وقال ہی لمن أخذہا لم یأخذہا ممن أخذہا ۔ (الدر مع الرد: 9/575)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند