• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602498

    عنوان:

    کیا زنا کی ویڈیو دیکھنے سے زنا کا گناہ ملے گا‏، اور زنا كی سزا كا مستحق ہوگا؟

    سوال:

    (۱) کیا ان زنا کی ویڈیو دیکھنے سے زنا کا گناہ ملتا ہے ؟

    (۲) کیا اس کو زنا کی سزا ملے گی؟ اگر ایسا ہے تو اس میں تو بہت سارے لوگ مبتلا ہیں۔

    جواب نمبر: 602498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 474-314/SN=06/1442

     انٹرنیٹ میں فحش اور زنا کی ویڈیو دیکھنا سخت ناجائز اور گناہ ہے، اس سے بچنا ضروری ہے گو حقیقی زنا نہ ہونے کی وجہ سے اس پر زنا کی سزا نہ ملے؛ لیکن اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح کی چیزوں کو ”آنکھ کا زنا“ (زنا النظر) قرار دیا ہے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: زنا العین النظر (ابو عاصم فی الآحاد والمثاني، رقم: 1025، ذکر علقمہ بن حویرث الغفاری)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند