• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57575

    عنوان: آج کل گھر وں میں پیر پودے ، پھول ، پتی وغیرہ لگانے کا رواج ہوگیا ہے جس میں لوگ ہزاروں روپئے خرچ کردیتے ہیں، کیا یہ اسراف ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟

    سوال: آج کل گھر وں میں پیر پودے ، پھول ، پتی وغیرہ لگانے کا رواج ہوگیا ہے جس میں لوگ ہزاروں روپئے خرچ کردیتے ہیں، کیا یہ اسراف ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 57575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 244-230/H=4/1436-U فضاء کو خوشگوار بنانے یا کسی اور غرضِ محمود کی وجہ سے لگاوے تو جائز ہے، البتہ اگر یہ کام مثلاً پانچ سو چھ سو روپیوں میں عمدہ ہوجائے تو ہزاروں روپئے اس میں خرچ کردینا اِسراف ہے اور یہ جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند