• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18721

    عنوان:

    سائبر کیفے کی آمدنی کا حکم

    سوال:

    میرے پاس سائبر کیفے ہے، ان دنوں یہ میرا پیشہ ہے۔ پہلا سوال سائبر کیفے کے بارے میں کیا کیفے کی آمدنی جائز ہے؟ اگر جائز ہے، تو کن شرطوں کے ساتھ؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ میں نے اس کیفے کے ساتھ ایک دوسرا کاروبار شروع کیا ہے جو کہ ایک گیم کی کمائی ہے۔ کچھ لوگ میرے کیفے پر گیم کھیلتے ہیں اور کچھ لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ تو کیا یہ آمدنی گیم اور کیفے کی جائز ہے یا نہیں اور کن شرطوں کے ساتھ؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 18721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 162=160-2/1431

     

    کیفے کی آمدنی جائز بھی ہوتی ہے، اور ناجائز بھی۔ انٹرنیٹ سے جائز کام ہوگا تو اس کی آمدنی جائز ہوگی اور فلمیں وغیرہ دیکھنے میں استعمال ہوگا تو اس کی آمدنی ناجائز ہوگی۔ آپ صرف جائز کاموں میں استعمال کرائیں تو آمدنی جائز رہے گی، ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند