• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 43794

    عنوان: ٹھیداری کے پیسے

    سوال: جناب میرے بڑے بھائی ٹھیکدار ہیں ۔ وہ کمیشن پر ٹھیکے لیتے ہیں ، اور جب ٹھیکہ مکمل ہو جاتا ہے تو اپنا بل نکلوانے کیلیے انجینئزکو رشوت بھی دیتے ہیں ، کیا وہ جو یہ پیسے کما رہے ہیں وہ حلال ہے کہ حرام؟ میں نے بہت لوگوں سے سناہے کہ ٹھیکدار کہ پیسے حرام ہیں۔ برائے مہربانی آپ مجھے بتا ئیں کہ یہ حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 43794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 313-224/D=3/1434 کمیشن پر ٹھیکہ لینے کی مکمل صورت لکھئے تو تفصیلی حکم لکھا جائے۔ یوں ٹھیکہ لینا جس میں دیانت داری کے ساتھ ٹھیکے کا کام مکمل کردیا جائے، اس کے ذریعہ جائز طور پر نفع کمانا جائز ہے، البتہ اپنا جائز بل نکلوانے کے لیے اگر رشوت دینے کی ضررت پڑجائے تو حق وصول کرنے کی خاطر رشوت دینے کی گنجائش ہے، اگرچہ لینے والے کے لیے حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند