• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 163928

    عنوان: عمرہ سے فارغ ہوكر احرام كی چادروں میں طواف كرنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا میں ایک ہی احرام میں عمرہ کرنے کے بعد طواف کرسکتاہوں؟ مثال کے طورپر سعی مکمل کرنے اور بال کٹوانے کے بعد احرام نہ کھولوں بلکہ مسجد حرام میں داخل ہو کر اپنی والدہ اور رشتہ داروں کے لیے طواف کروں؟

    جواب نمبر: 163928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1383-1218/H=12/1439

    جب طواف اور سعی کرلی اور سر کے بال منڈوالیے یا مقدارِ واجب (ایک پورے یا اس سے زائد) کٹالیے یا کاٹ لیے تو احرام سے حلال ہوگئے اور احرام کی پابندیاں ختم ہوگئیں اگر سلے ہوئے کپڑے نہ پہنیں بلکہ احرام والی چادروں میں ہی طواف کرلیں تو کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند