• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156895

    عنوان: سہیلی کا اپنی ہمبستری کی باتیں بتانا؟

    سوال: عرض ہے کہ اس بارے میں بتا دیں کہ شادی کی پہلی رات کے بعدلڑکی کا سہیلیوں میں اپنی ہمبستری کے راز فاش کے بارے میں کی حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 156895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:379-289/B=4/1439

    بیوی کا اپنی سہیلیوں اسی طرح شوہر کا اپنے دوستوں سے شادی کی پہلی رات کی سرگزشت سنانا بہت بڑا گناہ ہے، یہ بے حیائی کی بات ہے۔ حدیث پاک میں اس کی مذمت آئی ہے اس لیے ایسی مخصوص وپوشیدہ بات کو کسی سے نہیں کہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند