• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608284

    عنوان:

    ای شرم کارڈ بنوانا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : سرکار کی طرف سے جو (ای شرم) کارڑ بنائے جا رہے ہیں جن کے ذریعے کوئی بھی سرکاری یوجنا حاصل ہوں گی کیا ان کو بنوانا چاہئے جبکہ ان میں (بیما پالیسی) بھی شامل ہے کہ اگر مشارک کسی حادسہ کا شکار ہو جاتا ہے تو درخواست کرنے پر سرکار کی طرف سے معاوضہ دیا جائیگا (نیزاگر کوئی بنوا لے اور معاوضہ کی درخواست نہ دے تو کیا حکم ہے )

    جواب نمبر: 608284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 594-487/B=05/1443

     ای شرم کارڈ بنوانے میں جب بیما پالیسی بھی شامل ہے تو چونکہ بیمہ پالیسی سود اور قمار (جوا) ہر دو سے مرکب ہوتی ہے اور یہ دونوں چیزیں اسلام میں حرام ہیں اس لیے مسلمان کے واسطے ایسا کارڈ بنوانا جائز نہ ہوگا۔

    اور اگر یہ کارڈ سرکار کی طرف سے بن رہے ہیں اور اس میں آدمی کو کوئی رقم جمع نہ کرنی پڑے اور نہ اس طرح کا معاملہ کرنا پڑے تو پھر اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند