متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 24247
جواب نمبر: 24247
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1264=942-9/1431
فی نفسہ انٹرنیٹ لگواناارو اس کو چلانا درست ہے، البتہ اس کا غلط استعمال جائز نہیں۔ اور جب کمپنی کی طرف سے آپ کو شیر کرنے کی اجازت ہے تو شیر کرنا بھی جائز ہے، بس آپ یہ دیکھ لیں کہ وہ آدمی کیسا ہے اگر آپ کو اس کے بارے میں یقین ہو کہ یہ انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کرے گا تو آپ اس کے ساتھ شیر کرسکتے ہیں اور اگر آپ کو یہ یقین ہو کہ وہ انٹرنیٹ کا غلط ہی استعمال کرے گا تو اس کے ساتھ شیر کا معاملہ کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ایسی صورت میں آپ بھی اثم (گناہ) پر معاونت کرنے والے شمار ہوں گے۔ قال تعالی: وَتَعَاوَنُوْا عَلٰی الْبِرِّ وَالتَّقْوَی وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلٰی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ (الآیة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند