متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 604399
کیا یہودی کے ہاں ملازمت کر سکتے ہیں؟
میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں جو کہ ویب سائٹ اور دیگر سافٹ وئیر بنا کر دیتی ہے۔ ہمارے کلائنٹ امریکہ کے ہیں جن میں سے ایک کلائنٹ یہودی ہے۔ وہ ہم سے ایک ویب سائیٹ پر کام کرواتا ہے جو کہ اسرائیل کی معاشی ترقی کے لیے مددگار ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے وہ امریکہ سے طلباء کو اسرائیل لے کر جاتے ہیں اور ان کو ادھر اسرائیلی مفاد کے لیے معاشی اور سیاسی تربیت دیتے ہیں۔ اور امریکہ میں موجود کمپنیوں کو اسرئیلی معاشی نظام کے آئینہ میں کام کرنے کے مشورہ فراہم کرتے ہیں۔کیا میرا اس کام کے لیے ویب سائٹ بنا کر دینا جائز ہے؟
جواب نمبر: 604399
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 945-759/B=11/1442
یہ جائز نہیں ہے۔ یہ غلط اور گناہ کے کام میں آپ کا تعاون ہے۔ گناہ کے کام میں تعاون کرنے کو اللہ نے قرآن میں منع کیا ہے وَلاَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الإثْمِ وَالْعُدْوَانِ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند