• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170796

    عنوان: زینت كے لیے پلاسٹک سرجری

    سوال: ایک صاحب کی بیٹی کاچہرہ بہت چپٹا اور ناک بھی بہت چپٹا ہے۔ اس لڑکی کا رشتہ نہیں ہو رہا ،لڑکی پلاسٹک سرجری کروا سکتی ہے ؟ اور کیا لڑکی/ باپ کو زکاة کا پیسہ دیا جاسکتاہے سرجری کرانے کے لیےِ؟

    جواب نمبر: 170796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:860-898/sd=12/1440

    اگر لڑکی کی ناک اور چہرہ خلقی طور پر چپٹا ہونے کی وجہ سے کم خوبصورت اور غیر متناسب ہے؛ لیکن انسان کی عمومی معتاد خلقت کے دائرہ سے باہر نہیں ہے، تو محض زینت اور خوبصورتی کے لیے پلاسٹک سرجری کرانا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ یہ تغیر لخلق اللہ کے تحت داخل ہوگا، جو نص کی رو سے ناجائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند