• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607365

    عنوان: پٹاخہ بیچنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا پٹاخہ بیچنا حرام ہے ؟ دیوالی چونکہ غیر مسلموں کا تہوار ہے اس وقت پٹاخہ بیچنا خواہ نیت دیوالی کے جشن کی ہو یا نا ہو۔ جائز ہے ؟ عام دنوں میں اس کی کیا صورت ہوگی؟

    جواب نمبر: 607365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 386-288/D=04/1443

     آتش بازی پٹاخہ وغیرہ چھوڑنا ایک لغو کام ہے اور اس میں مال ضائع کرنا یقینا فضول خرچی ہے۔ قرآن کریم میں فضول خرچی کرنے والے کو شیطان کا بھائی کہا گیا ہے۔ إنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ کَانُوْا إخْوَانَ الشَّیَاطِیْنِ اور اس میں کافروں کے مذہبی شعار میں مدد کرنا بھی ہے نیز یہ ایک گناہ کام بھی لہٰذا صورت مسئولہ میں اسے فروخت کرنا گناہ کے کام میں مدد کرنا ہے جس کی قرآن کریم میں ممانعت آئی ہے۔ وَلاَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ۔ اس لیے اس کی تجارت کی اجازت نہیں ہوسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند