• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 28546

    عنوان: میں انگلینڈمیں طالب علم ہوں اور ہندوستانی ہوں۔ یہاں معاہدہ پر فون ملتے ہیں جو میرے دوستوں نے خریدا ہے ، ایک مہینے کے بعد فون کو بند کردیتے ہیں اور موبائل کمپنی میں کہتے ہیں کہ فون گم ہوگیا ہے ، کیوں کہ موبائل میں انشورنس ہوتاہے، وہ لوگ نیا موبائل دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے دوستوں سے ایسے دھوکے سے لیے گئے موبائل کو خرید سکتاہوں یا نہیں؟ 

    سوال: میں انگلینڈمیں طالب علم ہوں اور ہندوستانی ہوں۔ یہاں معاہدہ پر فون ملتے ہیں جو میرے دوستوں نے خریدا ہے ، ایک مہینے کے بعد فون کو بند کردیتے ہیں اور موبائل کمپنی میں کہتے ہیں کہ فون گم ہوگیا ہے ، کیوں کہ موبائل میں انشورنس ہوتاہے، وہ لوگ نیا موبائل دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے دوستوں سے ایسے دھوکے سے لیے گئے موبائل کو خرید سکتاہوں یا نہیں؟ 

    جواب نمبر: 28546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 30=26-1/1432

    موبائل کمپنی کو دھوکہ دے کر موبائل لینا جائز نہیں اور نہ ہی ایسے موبائل کو خریدنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند