• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17154

    عنوان:

    مجھے شکار کا بہت زیادہ شوق ہے اور میں اپنی بندوق کے ساتھ ایک یا دو مہینے میں ایک بار شکار پر ضرور جاتا ہوں اور ایک یا دو حلال جانوروں کا شکار کرکے ان کا گوشت گھر پر استعمال کرتا ہوں اور ملنے والے جو شکار کا گوشت شوق سے کھاتے ہیں ان میں تقسیم کردیتا ہوں۔ کیا یہ جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1782=1421-11/1430

    شکار کرنا شرعاً جائزہے: قال تعالی: وَاِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوْا البتہ اگر کوئی قانونی مجبور ی ہو اور شکار کرنے میں جان مال عزت وآبرو کے پامال ہونے کا اندیشہ ہو تو احتراز کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند