• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169648

    عنوان: قبضہ کی گئی سرکاری جگہ کی شرعی حیثیت

    سوال: کچھ سال پہلے ہمارے یہاں لوگوں نے سرکار کی ملک کی جگہ پر گزر بسر کیلئے قبضہ کرلیاتھا. حالانکہ کہ ایسا ملک کے بیشتر علاقوں میں کئی سالوں پہلے سے ہوتا آیا ہے ، بعد میں کاغذی کاروائی کے ذریعے سرکار نے اس زمین کو رہنے والے لوگوں کے نام بھی کردیا ہے ، یعنی سرکار نے ان لوگوں کو اس جگہ کا مالک بنا دیا ہے ، اس معاملہ کو شرعی نقطئہ نظر سے ، سمجھائے ، کیا سرکار کی اجازت کے بعد یہ لوگ اس جگہ کے شرعاً حقدار ہو ئے یا اس میں کوئی شرعی باریکی یا کراہیت تو نہیں؟

    جواب نمبر: 169648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 707-597/D=07/1440

    اگر وہ زمین سرکار کی ہے، اور سرکار نے ان لوگوں کا مالک بناکر ان کے نام بھی کر دیا، تو وہ لوگ اس زمین کے مالک ہوگئے، بشرطیکہ انہوں نے نام کرانے میں کسی قسم کے جھوٹ اور دھوکے سے کام نہ لیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند